Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پوچارم پراجکٹ کی سطح آب میں کافی کمی

پوچارم پراجکٹ کی سطح آب میں کافی کمی

یلاریڈی /11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ میں گذشتہ دو سال سے برے قحط کی وجہ سے ربیع سیزن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے گذشبہ ربیع سیزن سے اس سال ربیع سیزن میں فصلوں کی کاشت خاص کر ہے ۔ یلاریڈی حلقہ کے چھ منڈلوں کے حدود میں گذشتہ سال ربیع سیزن میں 37112 ایکڑس پر مختلف فصلوں کی کاشت کی گئی تھی اور اس مرتبہ 23577 ایکڑس پر ہی کاشت ہوسکی ۔ خاص کر منڈل ناگی ریڈی پیٹ ، یلاریڈی منڈلوںمیں کاشت شدید کم ہوگئی ہے ۔ دونوں منڈلوں کے کسان پوچارم پراجکٹ پر تکیہ کریت ہیں گذشتہ سال پراجکٹ میں پانی کا ذخیرہ نہ ہونے پر تالابوں میں یہ پانی چھورا گیا جس سے کچھ کسان کاشت کرپائے اور اس سال آب کا سطح پراجکٹ میں ختم کے برابر ہوے پر اس کے تحت تمام زراعت کی آس لگانے والے کھیت بنجر بنے ہیں ۔ صرف یلاریڈی منڈل ہی میں مختلف مواضعات کے شیوار پر نظام ساگر پراجکٹ اراضی پر گذشتہ سال ربیع سیزن میں 390 ایکڑس میں کسانوں نے مختلف فصلوں کی کاشت کی تھی اور اس مرتبہ 2200 ایکڑس پر چنا ، سورج مکھی ، فصلوں کی کاشت کی گئی ۔ قحط کے سبب تمام کھیت بنجر بنے ہیں ۔ تمام تالاب کنٹہ خشک ہوچکے ہیں ۔ زیادہ تر مواضعات کسان کاشت نہ کرسکے ۔ کم از کم کسانوں کے پیٹ کیلئے کافی اناج تک کاشت نہ کرسکے ۔ بارش کی خاص کمی سے کسانوں میں شدید مایوسی ہے اب تو پینے کے پانی کیلئے بھی لالے پڑے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT