Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پوچارم پراجکٹ کے حدود کی تقسیم کی ستائش

پوچارم پراجکٹ کے حدود کی تقسیم کی ستائش

یلاریڈی /27 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجکٹ کے حدود کو اے زون ، بی زون میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار کی مہاراشٹرا کے انجینئیروں نے ستائش کی ۔ مہاراشٹرا کے پونے سے تعلق رکھنے والے محکمہ آبرسانی چیف انجینئیر مسٹر اویناش شروے کے ساتھ سات ایس ای اور چار افراد ای ای تربیتی پروگرام کے تحت منڈل کے پراجکٹ کا دورہ

یلاریڈی /27 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجکٹ کے حدود کو اے زون ، بی زون میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار کی مہاراشٹرا کے انجینئیروں نے ستائش کی ۔ مہاراشٹرا کے پونے سے تعلق رکھنے والے محکمہ آبرسانی چیف انجینئیر مسٹر اویناش شروے کے ساتھ سات ایس ای اور چار افراد ای ای تربیتی پروگرام کے تحت منڈل کے پراجکٹ کا دورہ کیا ۔ حیدرآباد میں ان تمام کے متعلقین آئی ڈی اور سی بی ایکسپرٹ جھانسی رانی ٹریننگ کوآرڈینیٹر چندر شیکھر نے انہیں پراجکٹ کی تاریخ حدود کی تفصیلات پراجکٹ کے استعمال کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر اویناش شردے نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ کے چھوٹے بڑے اور اوسط درجہ کے آبپاشی پراجکٹس کو ترقی دینے کیلئے دو دن قبل حیدرآباد آئے ہیں ۔ پہلے دن محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو تربیت دیکر ان تمام کو پٹن چیرو کے ایکر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو لے جایا گیا اور دوسرے دن پوچارم نظام ساگر پراجکٹ کا دورہ کرنے آئے ۔ پراجکٹ میں زرعی آب کو عوام کی حصہ داری سے استعمال کے طریقہ کو بہتر بنایا جائے گا ۔پوچارام پراجکٹ آب کو خریف میں مکمل حدود کے زراعت کو دیتے ہوئے پوچارم پراجکٹ آب کو خریف میں مکمل حدود کے زراعت کو دیتے ہوئے ربیع میں A-B زونس کو دینا قابل ستائش بتایا ۔ اس طریقہ کار سے پراجکٹ کا آب مختصر لیکن مکمل طریقہ سے دیا جاسکتا ہے ۔ مہاراشٹرا میں بڑے چھوٹے اوسط درجے کے پراجکٹ تقریباً 3700 ہیں ۔ تلنگانہ میں دھان کی کاشت کرنے والے کسانوں سے فی ایکڑ 200 روپئے آبی حصول لیا جارہا ہے تو مہاراشٹرا میں فی ایکڑ کو 476 روپئے آبی محصول لیا ج اتا ہے ۔ نیشکر کے کسان سے فی ایکڑ یہاں پر 350 روپئے لئے جاتے ہیں تو مہاراشٹرا میں 4500 روپئے وصول کئے جاتے ہیں ۔ مہاراشٹرا میں کسانوں سے محصولات کی شکل میں لی گئی رقم سے پراجکٹ کی دیکھ بھال پر کچھ مختص پوچارم پراجکٹ کا دورہ کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے انجینئیرس عہدیداروں میں SE پاٹک ، گنالے ، سنجیو ، ٹاٹو ، شاہ ، اجئے کوہیر کر ، سنتوش EE میں آشیش دیوگ؍ے ، بورڈکا ، راتھوڑ ، وشواکرما ، بوریسا کے ساتھ کاماریڈی EE مسٹر مدھوکر ریڈی اور DEE وجیندر ریڈی موجود تھے ۔ ان عہدیداروں کی ٹیم نے بعد ازاں نظام ساگر پراجکٹ کا بھی دورہ کرتے ہوئے پراجکٹ کا معائنہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT