Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پوچارم پراجیکٹ کی اونچائی نہ بڑھانے کا مطالبہ

پوچارم پراجیکٹ کی اونچائی نہ بڑھانے کا مطالبہ

یلاریڈی۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ پراجیکٹ کی اونچائی بڑھانے سے پراجیکٹ حدود کی ہزاروں ایکڑ زراعت غرق ہوگی، کہہ کر منڈل ناگی ریڈی پیٹ، لنگم پیٹ منڈلوں کے کسانوں نے یلاریڈی آر ڈی او دیویندر ریڈی کو یادداشت پیش کی۔ اونچائی بڑھانے سے ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم ودل پرتی، لنگم پیٹ، منڈل کے شٹ پلی، سنگاریڈی، مالابائی، پولکم پیٹ اور میدک ضلع میں کتہ پلی، برگ پلی، کراپی پلی وغیرہ مختلف مواضعات شیوار کی 3,500 ایکٹرس زراعت ڈوب جانے کا خطرہ ہے۔ اس لئے پراجیکٹ کی اونچائی نہ بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کسانوں نے آر ڈی او سے اپیل کی۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجیکٹ کی اونچائی بڑھانے کا خیال ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سینکڑوں کسانوں نے ناگی ریڈی پیٹ تحصیلدار منترو نائیک کو یادداشت پیش کیا اور اونچائی میں اضافہ کے کے بجائے پراجیکٹ سے مٹی کی نکاسی کا مشورہ دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نظام ساگر بیاک واٹر سے لفٹ کرکے پوچارم حدود کے 2,000 ایکڑس زراعت کو سیراب کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے پراجیکٹ کی اونچائی بڑھانے کا خیال ترک کیا جائے کیونکہ اس سے فائدہ کم نقصان زیادہ ہورہا ہے۔ اس موقع پر ودل برتی، شٹ پلی، سنگاریڈی، مالاپاٹی، میدک کے برگ پلی، واڑی، کتہ پلی، راجی سیٹ، کیری پلی، مواضعات کے کسان کثرت سے موجود تھے۔ پوچارم پراجیکٹ کی اونچائی کو لے کر اب کسان اُٹھ کھڑے ہورہے ہیں کہ نقصان ہونے والی اونچائی سے کیا فائدہ ہے اور یہ موضوع اب سیاسی جماعتوں کیلئے بھی چیلنج بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT