Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / پوکھران میں فوج کے فائرنگ علاقہ میں توسیع دینے کی مخالفت

پوکھران میں فوج کے فائرنگ علاقہ میں توسیع دینے کی مخالفت

نئی دہلی۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ فوج نے پوکھران، جیسلمیر میں اپنے فائرنگ علاقہ میں مزید توسیع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر مقامی بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے شدید مخالفت کی ہے۔ ان کا ادعا ہے کہ اس سے علاقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں بے گھر خاندانوں کو دوسری مرتبہ بے گھر ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ علاقہ ایشیاء کے سب سے بڑے ہتھیاروں کی ٹسٹنگ کے مرکز کے نام سے مشہور ہے۔ وزارت دفاع ارون جیٹلی کو لکھے گئے ایک مکتوب میں بی جے پی کے جودھپور ایم پی گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ اس علاقہ میں فائرنگ کے فاصلہ میں وسعت دینے کی غرض سے فوج نے اب تک زرعی اراضی کا بڑا حصہ حاصل کرلیا ہے۔ اب فوج نے قریبی شاہ گڑھ بلقے علاقہ تک اپنی فائرنگ فاصلے کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے لئے فوج نے قریبی مواضعات کی اراضی دینے پر زور دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT