Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پُراعتماد راجستھان کی آج حیدرآباد کے مقابل آزمائش

پُراعتماد راجستھان کی آج حیدرآباد کے مقابل آزمائش

وشاکھاپٹنم ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے کوشاں آئی پی ایل ٹیبل ٹاپرس راجستھان رائلس کو کل جاریہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ کے اپنے چوتھے میچ میں یہاں سن رائیزرس حیدرآباد کے مقابل سخت آزمائش کا سامنا ہونے کی توقع ہے۔ جہاں آر آر اپنے تین مقابلوں میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں ، وہیں ڈیوڈ وارنر زیرقیادت ایس آر ای

وشاکھاپٹنم ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے کوشاں آئی پی ایل ٹیبل ٹاپرس راجستھان رائلس کو کل جاریہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ کے اپنے چوتھے میچ میں یہاں سن رائیزرس حیدرآباد کے مقابل سخت آزمائش کا سامنا ہونے کی توقع ہے۔ جہاں آر آر اپنے تین مقابلوں میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں ، وہیں ڈیوڈ وارنر زیرقیادت ایس آر ایچ کا اپنے دو میچوں میں ایک ناکامی اور ایک جیت کے ساتھ ملا جُلا رہا ہے ۔ لیکن اپنے گزشتہ میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کو ہرادینے کے بعد ایس آر ایچ کو یقینا کافی حوصلہ ملا ہوگا جو ڈاکٹروائی ایس راج شیکھر ریڈی اے سی اے ۔ وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں جو اُن کا دوسرا ہوم گراؤنڈ ہے ، انھیں کام میں آئے گا ۔ راجستھان کیلئے ریگولر کیپٹن شین واٹسن ابھی تک تینوں مقابلوں میں شرکت سے قاصر رہے ہیں ، اس کے باوجود اسٹیون اسمتھ نے کوئی کمی محسوس ہونے نہیں دی اور جئے پور میں قائم فرینچائز اس ٹورنمنٹ میں طاقتور تر ٹیموں میں نظر آرہی ہے ۔ یہ ٹیم نے اپنے اوپننگ میچ میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف بہ آسانی جیت درج کرائی ، پھر میزبان دہلی ڈیرڈیولس کو کچھ مشکل سے ہرایا لیکن ممبئی انڈینس کو اپنے گزشتہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے ہراتے ہوئے اپنی حقیقی صلاحیتوں کا عمدہ مظاہرہ کیا ہے ۔ ’آرینج کیاپ ‘ کے حامل اسمتھ جو تین میچوں میں 122 رنز کے ساتھ سب سے آگے ہیں ، انھوں نے مثالی قیادت کرتے ہوئے 53 گیندوں میں 79 رنز بنائے جس کے بل بوتے پر راجستھان ٹیم نے 165 کا ٹارگٹ 5گیندیں باقی رکھتے ہوئے حاصل کرلیا۔ جہاں تک وارنر کی حیدرآباد ٹیم کا تعلق ہے ، اُس نے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کے شعبہ میں بھی اطمینان بخش مظاہرہ کیا ہے ۔ بولنگ اٹیک میں ٹرینٹ بولٹ ، بھونیشور کمار اور پراوین کمار شامل ہیں ۔ اسی طرح بیٹنگ کا شعبہ وارنر کی قیادت میں شکھر دھون ، کین ولیمسن اور لوکیش راہول کے ساتھ معقول حد تک ٹھوس نظر آتا ہے ۔ گزشتہ میچ میں وارنر اور دھون کی 82 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ نے ہی بڑا کام کیا جس کی مدد سے حیدرآبادی ٹیم نے ویراٹ کوہلی زیرقیادت بنگلور کو 17.2 اوورس میں ہی 167 رنز کا ٹارگٹ حاصل کرکے شکست دیدی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT