Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پُل کی تعمیر کیلئے 8کروڑ روپئے کی منظوری ‘ دوبارہ بجٹ واپس

پُل کی تعمیر کیلئے 8کروڑ روپئے کی منظوری ‘ دوبارہ بجٹ واپس

کتھلاپور۔9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں تکلاپلی اور سرکونڈا مواضعات کے درمیان ایک ندی ہے جو بارش کے موسم یں بھر جاتی ہے جس کی وجہ سعوام کو ایک کنارے سے دوسرے کنارے پر جانا مشکل ہوجاتا ہے ۔اسی لئے عوام 15کلومیٹر کا سفر کر کے بری راستے سے ندی کے دوسرے کنارے پہنچتے ہیں۔ دو سال قبل اس ندی پر پُل تعمیر کرنے کی غرض سے بجٹ کی منظوری عمل میں آئی تھی لیکن ٹنڈرس میں گڑبڑہونے کی وجہ بجٹ واپس کردیا گیا ۔ اسی طرح گذشتہ سال بھی حکومت نے چھ کرور روپئے کی منظوری اس پُل کی تعمیر کے لئے دے دی لیکن اعلیٰ عہدیداروں کی لاپرواہی کے سبب ٹنڈڑس نہیں دیئے گئے جسکی وجہ اس بجٹ کی رقم بھی واپس چلی گئی۔آٹھ ماہ قبل تیسری دفعہ مذـورہ پُل کی تعمیر کیلئے 8کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں آئی لیکن متعلقہ عہدیداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ ٹنڈرس بھی نہیں بھجوائے گئے اور نہ ہی تعمیری کاموں کا آغاز ہوا ۔ برسراقتدار حکومت تعمیری کاموں کو مکمل کرنے اور غریبوں کو سہولتیں دینے کا دعویٰ کرتی ہے ‘ وہ صرف کاغذی ہیں ۔ ارباب مجاز سے اپیل کی جاتی ہے کہ مذکورہ پُل کی تعمیر کیلئے موثر اقدامات کا آغاز کریں ۔

TOPPOPULARRECENT