Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / پٹاخوں کا غیر قانونی ذخیرہ ضبط

پٹاخوں کا غیر قانونی ذخیرہ ضبط

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) دیوالی کے موقع پر شہر میں غیر قانونی طور پر فروخت کئے جانے والے پٹاخوں کے ایک بڑے ذخیرہ کو ٹاسک فورس پولیس نے رہائشی مکان سے برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے سریپورم کالونی ایسٹ ماریڈ پلی میں واقع رہائشی مقام پر دھاوا کیا جہاں سے چار کنٹل سے زائد پٹاخے جو غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے کو ضبط کرلیا ۔ اس سلسلے میں ٹاسک فورس نے جی گوپال سائی راجو اور اس کے بھائی جی ناگراجو کو گرفتار کرلیا جو ٹاملناڈو سے پٹاخے خریدکر غیر قانونی طور پر شہر منتقل کرکے رہائشی مکان میں رکھا تھا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 7 لاکھ مالیتی پٹاخے برآمد کرتے ہوئے انہیں تکارام گیٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT