Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پٹاخوں کی دکانات میں آتشزدگی

پٹاخوں کی دکانات میں آتشزدگی

کیرامیری 22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر آصف آباد میں کل رات پٹاخوں کی دوکانوں میں آگ لگنے سے پٹاخوں کی 12 دوکانیں اور وہاں پر موجود 5 موٹر سیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مستقر آصف آباد کے ضلع پریشد ہائی اسکول اُردو میڈیم کے میدان میں پٹاخوں کی فروخت کی جارہی تھی۔ اسی اثناء کسی خریدار کے ایک بچے نے وہیں پر پٹ

کیرامیری 22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر آصف آباد میں کل رات پٹاخوں کی دوکانوں میں آگ لگنے سے پٹاخوں کی 12 دوکانیں اور وہاں پر موجود 5 موٹر سیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مستقر آصف آباد کے ضلع پریشد ہائی اسکول اُردو میڈیم کے میدان میں پٹاخوں کی فروخت کی جارہی تھی۔ اسی اثناء کسی خریدار کے ایک بچے نے وہیں پر پٹاخہ جلادیا۔ پٹاخے کی ایک چنگاری دکان میں جاگری جس سے وہاں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود 12 دوکانوں کے بشمول 5 موٹر سیکلیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ جس سے کچھ ہی دیر میں وہاں موجود تمام ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ بعدازاں جائے وقوع پر فائر انجن کے ذریعہ آگ پر قابو پایا گیا۔ اُس میدان میں وسیع جگہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر موجود تمام عوام بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ تاجرین کی اطلاع کے بموجب اس حادثے میں تقریباً 30 لاکھ روپئے کا نقصان ہوا۔ سب انسپکٹر آصف آباد رام بابو جائے واردات کا معائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT