Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / پٹاخہ بنانے والے یونٹ میں دھماکہ، 7 ہلاک

پٹاخہ بنانے والے یونٹ میں دھماکہ، 7 ہلاک

بیجنگ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمالی جیانگسی صوبہ میں واقع پٹاخے تیار کرنے والے ایک یونٹ میں دھماکہ کے بعد 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء متعلقہ حکام نے بتایا کہ پٹاخہ یونٹ میں کام کرنے والے ورکرس کی حفاظت کیلئے وضع کردہ قوانین پر عمل آوری نہ کرنے کی وجہ سے یونٹ کو کل ہی بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن یونٹ بند کرنے کی بجائے وہاں شام تک کام چلتا رہا اور اس کے بعد دھماکہ ہوا۔ ژینہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں کی تعداد ہنوز نامعلوم ہے۔

TOPPOPULARRECENT