Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / پٹاخہ سازی کارخانے میں دھماکہ چھ ہلاک

پٹاخہ سازی کارخانے میں دھماکہ چھ ہلاک

لکھنؤ۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پٹاخہ سازی کے ایک کارخانے میں ہوئے دھماکے میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ سلطانپور ڈسٹرکٹ کے موضع جیتا پور میں رونما ہوا جہاں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوگئے جن کی 20سالہ چاند بابو، 18 سالہ اسلام، 20 سالہ اجے بھیم، 12سالہ محمد رمضان، 4سالہ محمد نظام اور 11سالہ محمد شمیم کی حیثیت سے ہوئی۔ شدید طور پر پانچ زخمی افراد کو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ کارخانے کے مالک کا نام محمد حنیف بتایا گیا ہے جو گذشتہ پانچ سال سے پٹاخہ سازی کا کاروبار کررہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ سے ملبہ صاف کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT