Wednesday , December 19 2018

پٹاخہ سازی یونٹ میں دھماکہ ، تین ہلاک

کڈالور ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پٹاخے بنانے والی ایک یونٹ میں ہوئے دھماکے میں تین ورکرس بشمول ایک خاتون ہلاک اور دیگر دس شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔ دریں اثناء سب انسپکٹر راجو نے بتایا کہ پٹاخہ سازی کے دوران کچھ کیمیکل مادے ایک دوسرے سے مل گئے جس سے چنگاریاں پیدا ہ وئیں اور وہ بڑی آگ میں تبدیل ہوگئیں ۔ اڈوراگرام میں پٹاخوں کی یونٹ ایک معمولی سی جھونپڑی میں چلائی جارہی تھی ، آتشزدگی میں پوری طرح خاکسر ہوگئی جبکہ آس پاس کی دیگر تین جھونپڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آتش فرو عملہ کو آگ پر قابو پانے ایک گھنٹہ لگا۔ زخمیوں کو سرکاری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ پٹاخہ سازی کرنے والی یونٹ غیر لائسنس یافتہ تھی جہاں سے دھماکو مادوں سے لدے چار تھیلوں کو بھی ضبط کیا گیا جبکہ یونٹ کا مالک مفرور بتایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT