Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / پٹاخہ کی دوکان میں آتشزدگی، 7 ہلاک

پٹاخہ کی دوکان میں آتشزدگی، 7 ہلاک

جئے پور ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے بارمیر ڈسٹرکٹ میں ایک پٹاخہ کی دوکان میں مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں 7 افراد جن میں دوکان کا مالک اور اس کا بیٹا بھی شامل ہے، ہلاک ہوگئے۔ بالوتارا مستقر شاستری چوک مارکٹ میں دوکان کے باہر کچھ بچے آتشبازی کررہے تھے۔ دوکان کے ایک اسٹاف اس نے دوکان کا شٹر بند کردیا تاکہ بچوںکی جانب سے کی جانے

جئے پور ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے بارمیر ڈسٹرکٹ میں ایک پٹاخہ کی دوکان میں مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں 7 افراد جن میں دوکان کا مالک اور اس کا بیٹا بھی شامل ہے، ہلاک ہوگئے۔ بالوتارا مستقر شاستری چوک مارکٹ میں دوکان کے باہر کچھ بچے آتشبازی کررہے تھے۔ دوکان کے ایک اسٹاف اس نے دوکان کا شٹر بند کردیا تاکہ بچوںکی جانب سے کی جانے والی آتشبازی کی کوئی چنگاری دوکان میں موجود اسٹاک کو جلاکر خاکستر نہ کردے۔ ایڈیشنل ایس پی بارمیر جسارام نے بتایا کہ احتیاط کے باوجود بھی رات تقریباً 1.30 بجے آتشبازی کے دوران ایک چنگاری دوکان میں موجود اسٹاک پر گر گئی۔ شٹر بند ہونے کی وجہ سے وہاں موجود تمام 7 افراد اندر ہی پھنس گئے اور جل کر ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT