Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / پٹاخے جلانے والوں کے خلاف پولیس کی سختی

پٹاخے جلانے والوں کے خلاف پولیس کی سختی

نئی دہلی8نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود قومی دارالحکومت میں کئی لوگ دیوالی پر طے وقت کے بعد بھی پٹاخے جلاتے رہے جن میں سے 562لوگوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرکے معاملہ درج کیا ہے ۔پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق دیوالی میں پٹاخے جلانے کے معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم کو سختی سے نافذ کرانے کے لئے پولیس نے خصوصی انتظام کئے ۔دارالحکومت کے سبھی علاقوں میں پٹاخوں کو طے وقت تک جلانے کے حکم کو نافذ کراکے لئے کئی ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔پولیس کے اعلی افسران نے بھی کئی علاقوں میں گشت کرکے معائنہ کیا۔افسر نے بتایا کہ دہلی کے 13اضلاع میں تعزیرات ہندکی دفعہ 188کے تحت562معاملے درج کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT