Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / پٹاخے سے آتشزدگی ، ایک مکان کا حصہ خاکستر

پٹاخے سے آتشزدگی ، ایک مکان کا حصہ خاکستر

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حبیب نگر علاقہ کے علاقہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں پٹاخے کی آگ نے ایک مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مکان کا ایک حصہ مکمل طور پر جلکر خاکستر ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مکان میں افراد خاندان کی عدم موجودگی کے سبب ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ۔چونکہ ارباب مجاز کے پہونچنے سے قبل مکان میں آگ نے اپنا کام کرلیا تھا ۔ مقامی عوام کی چوکسی اور حبیب نگر پولیس کی بروقت کوشش نے بڑے سانحہ کو ٹال دیا ۔ تاہم مکان میں ضروری دستاویزات اور اشیاء کے تقریباً ڈھائی تا 3 لاکھ روپئے کی نقد رقم جلکر خاکستر ہوگئی ۔ افضل ساگر حبیب نگر نالے کے قریب واقع ضیاء الدین کے مکان میں یہ حادثہ ہوا اور اس بات کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پڑوس میں ہو رہی دیوالی کی آتش بازی کے سبب پٹاخے کی آگ سے مکان کا حصہ جل گیا ۔ اس موقع پر انسپکٹر حبیب نگر مسٹر مدھوکر سوامی نے بتایا کہ ضیاء الدین کے مکان میں حادثہ پیش آیا اور بیڈروم جلکر خاکستر ہوگیا ۔ اس میں ضروری دستاویزات اور نقد رقم تقریباً ڈھائی لاکھ روپئے موجود تھے ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ حادثہ پٹاخے کے سبب پیش آنے کا پولیس کو شبہ ہے۔ تاہم برقی شاک سرکٹ سے بھی آتشزدگی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلوز ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT