Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی

نئی دہلی ، 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں جمعہ کو 2.25 روپئے فی لیٹر کٹوتی کی گئی اور ڈیزل میں 42 پیسے فی لیٹر کی کمی لائی گئی، جو اس ماہ عالمی رجحان کی مطابقت میں شرحوں میں دوسری کٹوتی ہے۔ قوم کے سب سے بڑے فیول ریٹیلر انڈین آئیل کارپوریشن نے کہا کہ پٹرول دہلی میں جمعہ کو نصف شب سے موجودہ 64.76 روپئے کے مقابل 62.51 روپئے فی لیٹر ہوگا۔ اسی طرح ڈیزل 54.70 روپئے کی بجائے 54.28 روپئے ہوجائے گا۔ یکم جولائی کو قیمتوں میں معمولی کٹوتی کی گئی تھی۔
اخلاق و فیملی کیخلاف مقدمہ درج
گریٹر نوئیڈہ ، 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عدالتی احکام پر کارروائی میں پولیس نے آج مہلوک محمد اخلاق اور چھ ارکان خاندان کے خلاف مبینہ گاؤکشی پر ایف آئی آر درج کرلیا۔ جرچہ پولیس اسٹیشن ایس ایچ او پردیپ کمار نے کہا کہ عدالتی حکمنامہ کے مطابق گاؤ کشی کی پاداش میں ایک مقدمہ مہلوک اخلاق اور چھ فیملی ممبرز کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چارج شیٹ وقت مقررہ میں داخل کردی جائے گی۔ اخلاق فیملی نے ایف آئی آر کے جواز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT