Wednesday , December 12 2018

پٹرولمین کو معیاری اشیاء سربراہ کرنے کی ہدایت

چیرمین ریلوے بورڈ اشونی لوہانی کی پٹرولمین کے ہمراہ نائٹ پٹرولنگ
حیدرآباد 7 جنوری (این ایس ایس) اشونی لوہانی، چیرمین ریلوے بورڈ (سی آر بی) نے 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب دہلی ۔ ریواری سیکشن میں پٹرولمین کے ہمراہ کولڈ ویدر نائٹ فٹ پٹرولنگ منعقد کی۔ اس انسٹی ٹیوشن کے سربراہ کی حیثیت سے انھوں نے اسٹاف ویلفیر اور ورکنگ کنڈیشنس کے سلسلہ میں اہم فیصلے کئے۔ سی آر بی نے انتہائی سردی میں پٹرولمین کے ساتھ 2 کلو میٹر + 2 کیلو میٹر کے فل پٹرولنگ بیٹ میں ٹرئیک پر چلا اور پٹرول مین کے مشکل کام کو دیکھا اور اس کا تجربہ کیا۔ انھوں نے پٹرولمین اور سپروائزرس کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے سیفٹی اشیاء حفاظتی کپڑوں، بوٹس اور فلوریسنٹ جیاکٹس کا معائنہ کیا۔ چیرمین ریلوے بورڈ نے اس میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا اور ہدایات دیں کہ پٹرولمین کو اوور کوٹس کے بجائے اچھے معیار کے جیاکٹس سربراہ کئے جائیں۔ ترجیحاً سالانہ نہیں بلکہ تین سال میں ایک مرتبہ اوور کوٹ، اچھے معیار کے انڈسٹریل بوٹس سربراہ کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT