Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / پٹرولیم اشیاء کو جی ایس ٹی دائرہ کار میں لانے حکومت تیار: جیٹلی

پٹرولیم اشیاء کو جی ایس ٹی دائرہ کار میں لانے حکومت تیار: جیٹلی

نئی دہلی۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے منگل کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مرکزی حکومت پٹرولیم مصنوعات اور جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کو تیار ہے لیکن اس بارے میں ریاستی حکومتوں کی رائے لے کر جی ایس ٹی کونسل کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ جب عالمی بازاروں میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوجانے کے باوجود پٹرولم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کئے جانے سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کے لیے اپوزیشن کی طرح مرکزی حکومت بھی فکرمند ہے لیکن اس سلسلے میں جی ایس ٹی کونسل کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ جیٹلی نے وقفہ سوالات کے دوران بیجو جنتادل کے دیویندر گوڑ کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے اس سلسلے میں پی چدمبرم کے تکمیلی سوال کے جواب میں کہا کہ جی ایس ٹی کے لیے جو دستوری ترمیم کیا گیا تھا اس میں پٹرولیم مصنوعات کو بھی جی ایس ٹی میں شامل کرنے کی تجویز ہے لیکن اس ے لاگو کرنے کا فیصلہ جی ایس ٹی کونسل پر فیصلہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ جی ایس ٹی کونسل میں رکن ریاستوں کی 75 فیصد اکثریت سے فیصلہ کیا جاتا ہے اور اس میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یو پی اے حکومت جب جی ایس ٹی بل کا مسودہ بنایا تھا تو اس میں پٹرولیم مصنوعات کو شامل ہی نہیں کیا تھا۔ چدمبرم نے جب بین الاقوامی بازار میں پٹرولیم کی قیمتیں گرنے کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم نہ ہونے کی شکایت کی تو جیٹلی نے کہا کہ پٹرول۔ڈیزل پر ریاستی حکومتیں بھی ٹیکس لگاتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT