Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پٹرولیم اشیاء کے بے جا استعمال سے اجتناب کا مشورہ

پٹرولیم اشیاء کے بے جا استعمال سے اجتناب کا مشورہ

آئیل اینڈ گیاس کنزرویشن فورٹ نائیٹ، مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کا خطاب

آئیل اینڈ گیاس کنزرویشن فورٹ نائیٹ، مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ مسٹر بنڈارو دتاتریہ عوام بالخصوص طلباء، نوجوانوں، این جی اوز، خواتین، ڈرائیورس کے علاوہ سماج کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ پٹرولیم اشیاء جیسے پٹرول، ڈیزل، کیروسین اور گیاس کے بیجا صرفہ سے اجتناب کرتے ہوئے حسب ضرورت اس کا استعمال کریں تاکہ ملک میں آئندہ پیش آنے والے پٹرول، ڈیزل، کیروسین اور گیاس کی قلت جیسے سنگین بحران سے محفوظ رکھا جاسکے۔ دتاتریہ آج پٹرولیم کنزرویشن ریسرچ اسوسی ایشن بہ تعاون منسٹری آف پٹرولیم اینڈ نیچرل گیاس کے زیراہتمام رویندرا بھارتی آڈیٹوریم میں منعقدہ ’’آئیل اینڈ گیاس کنزرویشن فورٹ نائیٹ 2015‘‘ شعور بیداری پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب کے ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑیوں جیسے موٹر سیکلس، موٹر کاروں، بسوں، ٹرکس کے علاوہ ہوائی جہازوں کی تعداد میں بھی روزافزوں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے جس کے نتیجہ میں ملک میں پٹرول، ڈیزل، کیروسین اور گیس کی کھپت اور طلب میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں ملک میں پٹرول، ڈیزل، کیروسین اور گیاس کی پیداوار ناکافی ہونے کی وجہ سے دیگر ممالک سے پٹرول، ڈیزل، کیروسین اور گیاس کی درآمد کی جاتی ہے جس پر حکومت پر کروڑہا روپئے کا بوجھ عائد ہوتا ہے اور حکومت عوام کو کروڑہا روپیوں کی سبسیڈی دیتے ہوئے پٹرولیم اشیاء پٹرول، ڈیزل، کیروسین اور گیاس فراہم کرتی ہے۔ آئندہ کچھ عرصہ میں پٹرول، ڈیزل، کیروسین اور گیاس کی عالمی سطح پر قلت ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں پٹرولیم کنزرویشن ریسرچ اسوسی ایشن اور منسٹری آف پٹرولیم اینڈ نیچرل گیاس کی جانب سے مذکورہ ’’آئیل اینڈ گیاس کنزرویشن فورٹ نائیٹ 2015‘‘ پندرہ روزہ عوام میں شعور بیداری پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے اور اس شعور بیداری پروگرام میں انڈین آئیل، ایچ پی، بھارت، گیس کمپنیاں بھی اپنا اہم حصہ ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے عوام کو ضرورت کے مطابق سفر کرنے اور غیرضروری سفر سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا تاکہ پٹرول اور ڈیزل کی بچت کے علاوہ غیرضروری اخراجات پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے خواتین سے بھی خواہش کی کہ وہ پکوان کے دوران گیس کی بچت پر توجہ دیں۔کمشنر سیول سپلائز و ای او سکریٹری ٹو گورنمنٹ آف تلنگانہ مسٹر سی پارتھا سارتھی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پٹرول، ڈیزل، کیروسین اور گیس کے استعمال میں احتیاط برتیں ۔ اس موقع پر جی ایم ریئیل ساوتھ سنٹرل زون ایچ پی سی ایل حیدرآباد، مسٹر جی ایس وی پرساد نے بھی مخاطب کیا جبکہ ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر آئی او سی ایل، اے پی ایس او حیدرآباد مسٹر بی ایس کانتھ نے کنزرویشن ’’میسج‘‘ اور ڈائرکٹر مارکٹنگ ایچ پی سی ایل ممبئی مسٹر وائی کے گوالی نے ’’پلینج‘‘ سنایا۔ اس موقع پر آئیل اینڈ گیاس کنزرویشن فورٹ نائیٹ 2015ء پنٹنگ مقابلوں کے کامیاب کیندرا ودیالیہ اسکولس کے طلباء وطالبات میں مرکزی وزیر مسٹر بنڈارو دتاتریہ کے ہاتھوں انعامات عطا کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT