Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / پٹرولیم اشیا کی قیمتوں پر مباحث کیلئے تیار:حکومت

پٹرولیم اشیا کی قیمتوں پر مباحث کیلئے تیار:حکومت

نئی دہلی 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ‘ پٹرولیم اشیا کی قیمتوں کے تعلق سے مباحث کیلئے تیار ہے ۔ مرکزی وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوک سبھا میں یہ بات بتائی جبکہ کچھ اپوزیشن ارکان کی جانب سے اس مسئلہ پر تحریک التوا کو مسترد کردیا گیا تھا ۔ آج صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی کانگریس کے ملکارجن کھرگے اور ویرپا موئیلی کے علاوہ عآپ کے بھگونت مان ‘ سی پی ایم کے اے سمپت ‘ ٹی ایم سی کے سوگتا رائے اور دوسروں نے تحریک التوا پیش کی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا ۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے بتایا تھا کہ انہیں ارکان کی نوٹسیں ملی ہیں لیکن وہ انہیں مسترد کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ارکان نے یہ مسئلہ پہلے ہی اٹھایا تھا ۔ دوسروں نے بھی اسے وقفہ صفر کے دوران اٹھاسکتے ہیں۔ جب کانگریس کے ملکارجن کھرگے نے یہ دریافت کیا کہ اس مسئلہ کو اٹھانے کی قطعی اجازت کب ہوگی اسپیکر نے کہا کہ وہ قطعی وقت کا فیصلہ نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے ایوان میں پلے کارڈز دکھانے اور نعرے لگانے کے طرز عمل پر تنقید بھی کی ۔ اسپیکر نے کہا کہ کچھ ارکان ایوان میں نعرہ بازی کر رہے ہیں اور پلے کارڈز دکھا رہے ہیںیہ غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ارکان کے نوٹس دینے کا مطلب ہی یہی تھا کہ وہ اس مسئلہ کو وقفہ صفر میں اٹھاسکیں۔

TOPPOPULARRECENT