Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / پٹرولیم اور تیل کے شعبے کیلئے جی ایس ٹی کی شرحیں

پٹرولیم اور تیل کے شعبے کیلئے جی ایس ٹی کی شرحیں

نئی دہلی،11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) پٹرول ،ڈیزل ، اے ٹی ایف ،قدرتی گیس اور خا م تیل کو جی ایس ٹی میں شامل نہ کرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انتشار کو کم کرنے اور ای اینڈ پی (ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن ) کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ذیلی شعبوں میں سرمایہ کاری کی غرض سے جی ایس ٹی کونسل نے 6 اکتوبر 2017 کو ہونے والے اپنے 22ویں اجلاس میں مخصوص سامان اور خدمات کے لئے جی ایس ٹی کی درج ذیل شرحوں کی سفارش کی ہے۔ مزیر برآں بنکر کے ایندھن پر جی ایس ٹی کی شرح کم کرکے 5فیصد کی جارہی ہے ۔ یہ شرح بیرون ملک جانے والے بحری جہازوں اورساحلی علاقوں کے بحر ی جہازوں پر نافذالعمل ہوگی۔اس سلسلے میں ضروری متعلقہ اعلان جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT