Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / پٹرولیم مصنوعات پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ پر کروناندھی کی تنقید

پٹرولیم مصنوعات پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ پر کروناندھی کی تنقید

چینائی، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی پر اضافہ کی مخالفت کی اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ عالمی مارکٹ میں کمی بیشی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کو ہم آہنگ کیا جائے۔ پارٹی صدر ایم کروناندھی نے مرکز کی جانب سے اکسائز ڈیوٹی پر بار بار نظرثانی پر حیرت کا اظہار کیا اور عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں گراوٹ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں برائے نام کمی پر تنقید کی اور بتایا کہ آئیل مارکٹنگ کمپنیاں جب بھی عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو یہاں پر بھی شرحوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے لیکن غیر معمولی گراوٹ کی صورت میں برائے نام 50 تا 60 پیسے کی کمی کردی جاتی ہے۔ کروناندھی نے کل پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 32 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 85 پیسے کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس اعلان کے ساتھ حکومت نے اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔ گزشتہ سال بھی اکسائز ڈیوٹی میں 5 مرتبہ اضافہ کیا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT