Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / پٹرولیم مصنوعات کے محفوظ اور مستعد استعمال کے بارے میں سکشم پروگرام

پٹرولیم مصنوعات کے محفوظ اور مستعد استعمال کے بارے میں سکشم پروگرام

نئی دہلی،12جنوری(سیاست ڈاٹ کام)سکشم (سن رکشنڑچھمتا مہوتسو) حکومت ہند کی پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ادارے پٹرولیم کنزرویشن ریسرچ اسوسی ایشن(پی سی آر اے ) کا ایک اہم سالانہ پروگرام ہے ،جس میں تیل اور قدرتی گیس کے شعبے کے پبلک سیکٹر ادارے اور ریاستی سرکار وں جیسے دعوے دار عملی اشتراک کرکے عوام پر مرتکز سرگرمیوں کے ذریعہ ایندھن کی بچت اور بہتر اورصحت مند ماحول سازگار کرنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کے محفوظ اور مستعد استعمال کے بارے میں بیداری عوام الناس میں بیداری پیداکرتے ہیں۔اس سال ایک مہینہ جاری رہنے والے سکشم 2018 کے پروگرام میں گفت وشنید کے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ، جو ایندھن کی بچت کی مہم سے شروع ہوگا۔ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 16 جنوری 2018 کو سری فورٹ آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔اس پروگرام کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی بچت اور موثر استعمال کے بارے میں شہریوں میں بیداری پیدا کی جائے گی۔ اس کے لئے پی سی آر اے کی جانب سے ڈرائیورو ں اورفلیٹ آپریٹروں کے لئے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ایندھن کے استعمال میں بچت کے ساتھ ڈرائیونگ کے مقابلوں ، خواتین ؍ باورچیوں ؍ گھریلو نوکرانیوں ؍ اسکول ؍ کالجوں کی طالبات کے ساتھ ایندھن کی بچت اور ایل پی جی / پی این جی کے فوائد پر گفتگو کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اسکولوں ؍ کالجوں ؍ یونیورسٹیوں میں تعلیمی پروگراموں اورکسانوں کے لئے بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT