Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / پٹرولیم ڈیلرس کی 13 اکتوبر کو ہڑتال

پٹرولیم ڈیلرس کی 13 اکتوبر کو ہڑتال

ممبئی۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) یونائٹیڈ پٹرولیم فرنٹ نے آج اعلان کیا کہ مختلف مطالبات بشمول بہتر کمیشن اور پٹرولیم اشیاء کی جی ایس ٹی میں شمولیت پر زور دینے کیلئے 13 اکتوبر کو ڈیلرس ملک گیر ہڑتال منائیں گے۔ فرنٹ نے متنبہ کیا کہ اگر مطالبات کی جلد از جلد یکسوئی نہیں کی گئی تو فیول ڈیلرس 27 اکتوبر سے خریداری اور فروخت کے آپریشنس غیرمعینہ مدت کیلئے موقوف پر مجبور ہوجائیں گے۔ یہ فرنٹ ، فیڈریشن آف آل انڈیا پٹرولیم ٹریڈرس ، آل انڈیا پٹرولیم ڈیلرس اسوسی ایشن اور کنسورشیم آف انڈین پٹرولیم ڈیلرس سے وابستہ زائد از 54,000 کا نمائندہ ہے۔ یہ ہڑتال دیرینہ مطالبات کو منوانے کیلئے منائی جانے والی ہے، جن کو سرکاری زیرانتظام آئیل مارکیٹنگ کمپنیاں گزشتہ نومبر کے معاہدہ کے بعد سے ٹالتی آئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT