Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں کیخلاف کانگریس کا احتجاج

پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں کیخلاف کانگریس کا احتجاج

جے پور۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان پردیش کانگریس کی جانب سے پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف آج قدیم اور روایتی ذرائع حمل و نقل بیل گاڑی، تانگہ اور اونٹ گاڑی کی ریلی نکالی گئی۔کانگریس نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت میں یہاں زبردست مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس کے بینی پارک سے نکلی یہ ریلی پردیش کانگریس کے دفتر پر جاکر ختم ہوئی۔ ریلی میں کافی تعداد میں کانگریس کارکنان بیل گاڑی، اونٹ گاڑي اور تانگہ میں سوار ہوکر بڑھتی قیمتوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔ تقریبا چار کلومیٹر سے زیادہ لمبی اس ریلی میں ایک درجن سے زیادہ بیل گاڑیاں، اونٹ گاڑیاں اور نصف درجن سے زائد تانگے شامل تھے ۔ ریلی میں متعدد کارکنان نے سائیکل پر بھی سوار ہوکر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ صدر پردیش کانگریس سچن پائلٹ خود بیل گاڑی میں سوار ہوکر مظاہرہ کررہے تھے ۔ ان کے ساتھ شہر کے ضلع کانگریس صدر پرتاپ سنگھ کھاچریاواس کے ساتھ کئی سینئر عہدیداران موجود تھے۔ اس منفرد ریلی کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT