Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

نئی دہلی، 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہندوسانی مارکیٹ کی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی گراوٹ جاری ہے ۔انڈین آئل کے مطابق اتوار کو پٹرول کی قیمت میں مسلسل چوتھے دن کمی آئی۔ دہلی میں دام 21 پیسے کم ہوکر 78.78 روپے فی لیٹر رہ گئے ۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 84.28 روپے فی لیٹر رہی۔ دونوں شہروں میں ڈیزل کے دام بالترتیب 73.36 روپے اور 76.88 روپے فی لیٹر رہے ۔چینائیمیں پٹرول کی قیمت 81.84 روپے اور ڈیزل 77.55 روپے فی لیٹر رہا۔ کولکتہ میں قیمتیں بالترتیب 80.68 اور 75.22 روپے فی لیٹر رہ گئیں۔

TOPPOPULARRECENT