Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / پٹرول اور ڈیزل پر سبسیڈی نہیں دی جائیگی :حکومت

پٹرول اور ڈیزل پر سبسیڈی نہیں دی جائیگی :حکومت

نئی دہلی ۔16جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج ایندھن کی سبسیڈی کے نظام کو دوبارہ اختیار کرنے کے امکانات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ وہ شرح میں اضافہ کی صورت میں جو صارفین کے لئے ناقابل برداشت ہو ایکسائیز ڈیوٹی میں کمی کریں۔ فی الحال پٹرول کی قیمت میں ڈسمبر سے اب تک 5.21 روپئے اور ڈیزل پر 4.45 روپئے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے ۔ حکومت نے کہا کہ بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے ۔ تاہم سبسیڈیز ادا کرنے کے نظام کو دوبارہ اپنایا نہیں جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT