Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / پٹرول اور ڈیزل کی آسمان کو چھوتی قیمتیں ، دہلی میں بھی ٹوٹا ریکارڈ

پٹرول اور ڈیزل کی آسمان کو چھوتی قیمتیں ، دہلی میں بھی ٹوٹا ریکارڈ

نئی دہلی ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ چار ہفتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملاہے ۔ اتوار کو پٹرول کی قیمت 76.24 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی وہیں ڈیزل کی قیمت 67.57 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی ۔ اس طرح دہلی میں اتوار کو اب تک کا سب سے مہنگا پٹرول فروخت ہوا ۔ پٹرول کی قیمتوں نے دہلی میں مہنگائی کے ریکارڈ توڑدیئے ہیں ۔ اس سے پہلے /14 ستمبر 2013 ء کو یہاں پٹرول کی قیمت 76.06 روپئے تھی جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت تھی ۔ تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری کئے گئے پرائز نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں اتوار کو پٹرول کی قیمت میں 33 پیسے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ سال جون میں ڈیلی پرائزر ویزن نافذ ہونے کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT