Monday , July 16 2018
Home / Top Stories / پٹرول اور ڈیزل کی شرح میں دن بہ دن اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی شرح میں دن بہ دن اضافہ

مستقبل قریب میں مزید اضافہ ممکن ، صارفین بوجھ کاشکار
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پٹرول کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہونے کی وجہ سے صارفین میں فکر لاحق ہوگئی ہے ۔ گذشتہ چند مہینوں کے دوران ہر دن اضافہ ہورہا ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر کافی حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یومیہ 10 تا 15 پیسے اضافہ ہورہا ہے ۔ فی الحال پٹرول اور ڈیزل کی شرح بالترتیب 75.32 روپئے اور 67.09 روپئے تک جاپہونچی ہے ۔ مستقبل قریب میں پٹرول اور ڈیزل کی شرحوں میں مزید اضافہ کا قوی امکان ہے کیوں کہ بین الاقوامی سطح پر کروڈ آئیل کی قیمت میں اضافہ درج ہورہا ہے ۔ ایک اطلاع کے بموجب اکٹوبر اور نومبر کے دوران ایکسائز ڈیوٹیز سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا تاہم دسمبر میں اس کی قیمت پھر ایک مرتبہ بڑھ گئی ہے ۔ مسٹر جی ونئے کمار جنرل سکریٹری تلنگانہ پٹرولیم ڈیلرس اسوسی ایشن نے اس بات کا ادعا کیا کہ کافی مشکل ترین ایام گزرہے ہیں ۔ یہ بات بھی ہر کسی کے لیے حیرت ناک ہوگی کہ آنے والے ایام میں ڈیزل فی لیٹر قیمت 70 روپیوں تک جا پہنچنے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ حیدرآباد یکم جنوری 2018 کو پٹرول کی قیمت 74.17 روپیوں تک قیمت بھی ہے ۔ جب کہ 17 جنوری تک اس کی قیمت 75.57 روپئے تک جا پہونچی ہے ۔ اسی دوران جائنٹ سکریٹری کنسورشیم آف انڈین پٹرولیم ڈیلرس ( سی آئی پی ڈی ) مسٹر راجیو امارام نے بتایا کہ یکم جولائی 2017 کو شہر میں ڈیزل کی شرح فی لیٹر 58.09 روپئے تھی تاہم اب اس کی فی لیٹر قیمت 67.23 روپئے تک پہونچ گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT