Wednesday , December 19 2018

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی۔15فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق گذشتہ چھ ماہ سے جاری رجحان میں اچانک تبدیلی کے ساتھ فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 82پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 61پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اس تازہ ترین اضافہ پر آج آدھی رات سے عمل ہوگا ۔ اگست 2014ء کے بعد ایندھن کی قیمت میں پہلا اضافہ ہے جو بین الاقوامی مار

نئی دہلی۔15فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق گذشتہ چھ ماہ سے جاری رجحان میں اچانک تبدیلی کے ساتھ فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 82پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 61پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اس تازہ ترین اضافہ پر آج آدھی رات سے عمل ہوگا ۔ اگست 2014ء کے بعد ایندھن کی قیمت میں پہلا اضافہ ہے جو بین الاقوامی مارکٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا نتیجہ ہے ۔ اس اضافہ کے بعد دہلی میں اب فی لیٹر پٹرول کی قیمت موجودہ 56.49 روپئے سے بڑھ کر 57.31 روپئے ہوجائیگی ۔ ڈیزل کی قیمت 46.01 روپئے سے بڑھ 46.62روپئے ہوجائے گی ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آخری مرتبہ 4فبروری کو بالترتیب 2.42 روپئے اور 2.25 روپئے کی کمی ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT