Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف

نئی دہلی8جون (سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دسویں دن کمی درج کی گئی۔ راجدھانی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 15 پیسے اور پٹرول کی 21 پیسے کم ہوکر بالترتیب 68.58 روپے اور 77.42 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ گزشتہ دس دنوں میں پٹرول ایک روپے اور ڈیزل 72 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے ۔ اس سے پہلے 14 مئی سے 30 مئی تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا تھا اور قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔ کولکاتا میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 80.07 روپے اور ڈیزل کی 71.13 روپے فی لیٹر درج کی گئی ہے ۔ ممبئی میں دونوں ہی ایندھن ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگی ہیں۔یہاں پٹرول 85.24 روپے اور ڈیزل 73.02 روپے فی لیٹر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT