Saturday , December 15 2018

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

تین سال میں بلند ترین سطح ،حیدرآباد میں ڈیزل 67.05
نئی دہلی ۔ 15 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے سبب ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تین سال میں سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ ڈیزل کی قیمت بھاری اضافہ کے ساتھ 61.74 روپئے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 71 روپئے سے زائد ہوگئی ۔ ملک میں اگسٹ 2014 ء کے بعد ایندھن کی یہ سب سے اعلیٰ ترین سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمتیں حالیہ عرصہ کے دوران اپنی بلند ترین سطح کے ساتھ دہلی میں 61.74 روپئے فی لیٹر اور بمبئی میں 65.74 روپئے کی قیمت پر فروخت کیا جارہاہے ۔ جہاں لوکل سیلز ٹیکس زیادہ ہیں حیدرآباد میں یہ قیمت اور بھی زیادہ 67.05 روپئے ہوگئی ہے ۔ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت اپنی میعاد کے دوران ایکسائیز ڈیوٹی میں صرف اکٹوبر 2017 ء کو ایک مرتبہ 2 روپئے فی لیٹر کی تخفیف کی تھی ۔ ڈسمبر کے دوران پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپئے سے زائد کااصافہ ہوا ہے۔ اس طرح مسلسل ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے دیگر اشیاء کی قیمتوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT