Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ حیرت انگیز نہیں : نتیش

پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ حیرت انگیز نہیں : نتیش

پٹنہ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (یونائٹیڈ) کے سینئر قائد اور سابق چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ انہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں نریندر مودی حکومت کے دوران پہلے ہی بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے۔ نریندر مودی اب تک اپنے بلند بانگ تیقنات پر عمل آوری کرنے سے قاصر رہے ہیں

پٹنہ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (یونائٹیڈ) کے سینئر قائد اور سابق چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ انہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں نریندر مودی حکومت کے دوران پہلے ہی بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے۔ نریندر مودی اب تک اپنے بلند بانگ تیقنات پر عمل آوری کرنے سے قاصر رہے ہیں، وہ قانون ساز کونسل سے باہر آنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے انتخابات سے پہلے ’’اچھے دن‘‘ آنے کا تیقن دیا تھا، کیا یہ سچ ثابت ہوچکا ہے یا پھر یہ بھی سابق این ڈی اے حکومت کے ’’انڈیا شائننگ‘‘ نعرہ کی طرح تھا۔ نتیش کمار نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ اپوزیشن نئی حکومت کو بہت زیادہ وقت دے رہی ہے تاکہ اس کی ناکامیوں کا ثبوت حاصل کیا جاسکے۔ نتیش کمار کا تیکھا تبصرہ پٹرول کی قیمت میں 1.69 روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کے اچانک بھاری اضافہ پر ردعمل تھا۔ آر جے ڈی کے سینئر قائد اور سابق چیف منسٹر بہار رابڑی دیوی نے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہی ’’اچھے دن ‘‘ ہیں جن کے آنے کی وزیراعظم نریندر مودی نے خوشخبری سنائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT