Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پٹرول و ڈیزل قیمت میں فی لیٹر 25 روپئے کمی کا مطالبہ

پٹرول و ڈیزل قیمت میں فی لیٹر 25 روپئے کمی کا مطالبہ

نئی دہلی 15 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں آج شدت کے ساتھ یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 25 روپئے کی کمی کی جائے ۔ اس کے علاوہ بارش اور پھر سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹاملناڈو کیلئے راحت و باز آبادکاری کاموں کیلئے مزید فنڈز فراہم کئے جائیں۔ اس طرح کے دوسرے بھی مسائل کو لوک سبھا میں آج مختلف ارکان نے موضوع بحث بنایا ۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رکن ایم بی براجیش نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 35 ڈالرس سے بھی کم ہوگئی ہیں اور یہ ایک ریکارڈ ہے ۔ ایسے میں یہ ضروری ہوگیا ہے کہ اندرون ملک پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں زبردست کمی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمی 25 روپئے فی لیٹر تک ہونی چاہئے ۔ آل انڈیا انا ڈی ایم کے کے رکن پی ناگراجن نے کہا کہ بارش سے متاثرہ چینائی میں 50 ہزار مکانات کی تعمیر کیلئے پانچ ہزار کروڑ روپئے فراہم کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹاملناڈو کے دوسرے علاقوں میں بھی شدید بارش اور سیلاب سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں انہیں بھی رقمی امداد دی جانی چاہئے ۔ آر جے ڈی کے جئے پرکاش نارائن یادو نے پسماندہ طبقات کے اقلیتی کمیشن کو دستوری موقف دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے پسماندہ طبقات کو راحت پہونچائی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT