Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پٹرول و ڈیزل کی اضافی قیمتوں سے دستبرداری کا مطالبہ

پٹرول و ڈیزل کی اضافی قیمتوں سے دستبرداری کا مطالبہ

حیدرآباد۔16مئی(سیاست نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںاضافہ کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سنٹرل زون وساوتھ زون کے دو علیحدہ احتجاجی پروگرام شہر حیدرآباد میں منعقد کئے گئے۔ جس میںسینئر کمیونسٹ قائد جناب سیدعزیزپاشاہ کے علاوہ سی پی آئی قومی عاملہ رکن ڈاکٹر کے نارائنہ‘ سی پی آئی تلنگانہ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی‘ ڈاکٹر سدھاکر

حیدرآباد۔16مئی(سیاست نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںاضافہ کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سنٹرل زون وساوتھ زون کے دو علیحدہ احتجاجی پروگرام شہر حیدرآباد میں منعقد کئے گئے۔ جس میںسینئر کمیونسٹ قائد جناب سیدعزیزپاشاہ کے علاوہ سی پی آئی قومی عاملہ رکن ڈاکٹر کے نارائنہ‘ سی پی آئی تلنگانہ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی‘ ڈاکٹر سدھاکر ‘ ای ٹی نرسمہا‘ راملو یاد‘ میراحمد علی‘ منیرپٹیل‘ سید کلیم الدین عسکر کے علاوہ دیگر نے مرکزی حکومت کا علامتی پتلہ نذر آتش کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںاضافے کے فیصلے سے دستبرداری کا مطالبہ کیا۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ ایک ماہ کے اندر دومرتبہ پٹرول کی قیمتوں میںاضافہ کرتے ہوئے نریندر مودی حکومت نے یہ ثابت کردیا کہ مرکزی حکومت کو اس ملک کی غریب عوام کے درپیش مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے برصغیر میںہندوستان ایک ایسا واحد ملک ہے جہاں پر پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ غیر ترقی یافتہ ممالک پاکستان ‘ بنگلہ دیش‘ سری لنکا‘ بھوٹان‘ نیپال میں بھی پٹرول کی قیمتوں میںاس قدر اضافہ نہیں کیا گیا۔جناب سیدعزیزپاشاہ نے مزیدکہاکہ بین الاقوامی مارکٹ میں 2014میںپٹرول کی قیمت فی بیارل115ڈالر تھی جو 2015میںگھٹ کر49ڈالر فی بیارل ہوگئی باوجود اسکے نریندر مودی حکومت بے تحاشہ پٹرول کی قیمتوں میںاضافہ کرتے ہوئے عوام پر اضافی معاشی بوجھ عائد کررہی ہے۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا سہارا اپنے سر باندھنے والی نریندر مودی حکومت کے ذمہ داران قیمتوں میںاضافے پر ریگولیٹری کمیٹی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو بھی اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایااور کہاکہ جہاں برصغیرمیںہندوستان پٹرول کی قیمتوں میں آگے ہے تو دوسری جانب سارے ملک میںتلنگانہ ریاست کے اندر پٹرول کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ویاٹ میںکمی کے ذریعہ عوام کو راحت پہنچنے کے بجائے تلنگانہ حکومت ویاٹ میں اضافہ کررہی ہے جس کا اثر راست تلنگانہ کی عوام پر پڑرہا ہے۔ انہوں نے نریندر مودی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تلنگانہ کی عوام پر زائد مالی بوجھ عائد کرنے کا کے سی آر حکومت پر بھی الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا ریاستی حکومت کی جانب سے ویاٹ میںکمی کے ذریعہ پٹرول کی اضافہ قیمتوں سے دستبرداری ممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT