Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی

پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی

نئی دہلی ، 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 1.27 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل میں 1.17 روپئے فی لیٹر کٹوتی کردی گئی، جو عالمی رجحانات کے پیش نظر اِس ماہ شرحوں میں دوسری کٹوتی ہے۔ نئی شرحیں آج نصف شب سے نافذ العمل ہورہی ہیں، ملک کی بڑی تیل کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ دہلی میں پٹرول کل سے 63.20 روپئے فی لیٹر دستیاب ہوگا، جو موجودہ طور پر 64.47 روپئے فی لیٹر ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل کی لاگت موجودہ 46.12 روپئے کے مقابل 44.95 روپئے آئے گی۔ ملک کے مختلف حصوں میں مقامی ٹیکسوں کے بعد نئی شرحیں مختلف ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT