Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / پٹرول ٹینک دھماکہ میں زخمی نوجوان کی موت

پٹرول ٹینک دھماکہ میں زخمی نوجوان کی موت

حیدرآباد ۔ /13 مئی (سیاست نیوز) پٹرول ٹینکر دھماکے میں شدید طور پر جھلس جانے والا نوجوان آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ میڈی پلی پولیس کے بموجب جاریہ سال جنوری میں پٹرول ٹینکر دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں دوران علاج وقفہ وقفہ سے تین افراد فوت ہوگئے ۔ 20 سالہ شیوکمار خانگی ملازم بھی اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کے نتیجہ میں اسے گاندھی ہاسپٹل شریک کیا گیا تھا اور وہ دوران علاج آج فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT