Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پٹرول پمپس ، ہاسپٹلس میں پرانی کرنسی کے چلن کا آج آخری دن

پٹرول پمپس ، ہاسپٹلس میں پرانی کرنسی کے چلن کا آج آخری دن

حیدرآباد۔10 نومبر (سیاست نیوز) حکومت نے 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کا چلن بند کرنے کے بعد ہنگامی حالات جیسے پٹرول پمپس، پکوان گیاس ، ہاسپٹلس، فارمیسی وغیرہ پر چلن کی اجازت دی تھی جو 11 نومبر کو ختم ہورہی ہے، لہذا 12 نومبر سے صرف بینکوں میں ہی پرانی کرنسی کا تبادلہ کیا جاسکے گا۔ اے ٹی ایمس کی کل سے کشادگی عمل میں آرہی ہے جہاں سے یومیہ 2,000 روپئے نکالے جاسکتے ہیں۔ بینکوں میں 30 ڈسمبر تک اس کرنسی کا نہ صرف تبادلہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اپنے پاس موجود 500 اور 1000 روپئے کے پرانے نوٹ کھاتہ میں جمع بھی کروائے جاسکتے ہیں۔ عوام کی سہولت کیلئے ہفتہ اور اتوار کو بھی بینکس کام کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT