Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / پٹرول پمپس جمعرات کو نصف شب سے بند

پٹرول پمپس جمعرات کو نصف شب سے بند

بنگلورو 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یونائیٹیڈ پٹرولیم فرنٹ (یو پی ایف) نے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی بشمول تجارتی بے قاعدگیوں کو درست کرنے 12 اکٹوبر کی نصف شب سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ چنانچہ تمام پٹرولیم ڈیلرس اپنے آؤٹ لیٹس 24 گھنٹے کیلئے بند رکھیں گے۔ یو پی ایف نے کہاکہ اگر حکومت اپنے رویہ سے باز نہ آئے تو 27 اکٹوبر سے پٹرول کی خرید و فروخت غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی جائے گی۔ صدر آل کرناٹک فرنٹ آف پٹرولیم ٹریڈرس بی آر رویندر کانت نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آئیل مارکٹنگ کمپنیاں اُن کے مطالبات کو حل کرنے کے معاملہ میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ حالانکہ گزشتہ سال نومبر میں اِن کمپنیوں نے تمام مسائل کی یکسوئی سے اتفاق کیا تھا۔ رویندر ناتھ نے قیمتوں میں روزانہ نظرثانی کے میکانزم اور مجوزہ ’’ہوم ڈیلیوری‘‘ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا اورکہاکہ اس سے تاجرین کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ اُنھوں نے پٹرولیم اشیاء پر جی ایس ٹی کے اطلاق کا بھی مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT