Friday , December 15 2017
Home / دنیا / پٹرول پمپ ملازم کو لوٹنے والا ہندوستانی گرفتار

پٹرول پمپ ملازم کو لوٹنے والا ہندوستانی گرفتار

سنگاپور ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سنگاپور میں ایک ہندوستانی شخص نے مبینہ طور پر چاقو دکھاکر پٹرول پمپ کے ایک ملازم کو لوٹ لیا جس کے بارے میں سنگاپور پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا واقعہ گذشتہ دس سالوں میں پہلی بار پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق وشواناتھن وادو ویلو جس کی عمر 48 سال بتائی گئی ہے ۔ پٹرول پمپ ملازم کو چاقو دکھا کر ڈرایا دھمکایا اور 1193 سنگاپور ڈالرس چھین کر فرار ہوگیا ۔ مذکورہ پٹرول پمپ ٹیماہ روڈ پر واقع ہے ۔ پٹرول پمپ ملازم ایک خاتون تھی جو جلد ہی اس کے ڈرانے دھمکانے کے سبب نقدی نکال کر اس کے پلاسٹک بیاگ میں ڈال دی ۔ پولیس خود حیران ہے کہ دن دھاڑے پیش آنے والا یہ واقعہ گذشتہ دس سالوں میں پہلی بار رونما ہوا ہے جہاں اس طرح کی لوٹ مار شاذ و نادر ہی ہوتی ہے ۔ جرم کے ارتکاب کے وقت حالانکہ ملزم ہیلمیٹ پہنے ہوئے تھا لیکن متاثرہ خاتون نے پولیس کو اس کے کپڑوں کے رنگ کی پوری تفصیلات بتائی جس کے بعد پولیس نے بھی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شام تک ملزم کو جورونگ ایسٹ اسٹریٹ 21 سے گرفتار کرلیا۔۔

TOPPOPULARRECENT