Friday , February 23 2018
Home / دنیا / پٹرول پمپ پر نسلی تعصب رکھنے والوں کا حملہ

پٹرول پمپ پر نسلی تعصب رکھنے والوں کا حملہ

واشنگٹن۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کینٹکی میں ایک پٹرول پمپ پر جس کا مالک ایک سکھ شخص بنایا گیا ہے۔ ایک نقاب پوش نے وہاں توڑ پھوڑ مچائی اور ساتھ ہی نسلی تعصب والے اور فحش زبان کا استعمال کیا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرین اپ کاؤنٹی میں واقع پٹرول پمپ کو گزشتہ ہفتہ بعض شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا تھا جس سے سکھ برادری کو شدید صدمہ پہنچا۔ مقامی WSAZ ٹی وی کے مطابق حملہ آوروں نے دیوار پر نسلی تعصب اور فحش محاوروں کو اسپرے پینٹ کردیا۔ مذکورہ پمپ کے مالک گیری سنگھ نے کہا کہ اس واقعہ نے اسے شدید صدمہ پہنچایا ہے کیونکہ اس کے ساتھ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ اس نے آج تک کوئی غلط کام نہیں کیا ہے بلکہ وہ اپنی کمیونٹی کے لوگوں کی ہمیشہ مدد کرتا ہے کینٹکی اسٹیٹ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT