Wednesday , January 23 2019

پٹرول پمپ کارڈ ادائیگیوں پر فیس موخر

کارڈ قبول نہ کرنے پٹرول ڈیلرس کے فیصلہ کے بعد بینکوں کا اقدام
بنگلور / نئی دہلی ۔/8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بینکوں نے آج رات پٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعہ ادائیگیوں پر وصول کی جانے والی ایک فیصد لین دین فیس کے فیصلے کو موخر کردیا ۔ پٹرول پمپ ڈیلرس نے پیر سے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ اس کے فوری بعد بینکوں نے حرکت میں آتے ہوئے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا ۔ بینکرس کے اس فیصلے کے باعث پٹرولیم ڈیلرس نے بھی /30 جنوری تک کارڈ قبول نہ کرنے کے فیصلے کو ملتوی کردیا ۔ ڈیلرس نے بتایا کہ ایس بی آئی ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایکسیس بینک کے علاوہ آئی سی آئی سی بینک نے وضاحت کی کہ انہوں نے پیر سے اس طرح کی فیس چارج کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی پٹرول پمپس کو ایسی کوئی ہدایت دی تھی ۔ اس کے بعد آل انڈیا پٹرولیم ڈیلرس اسوسی ایشن نے بھی اپنا فیصلہ ملتوی کردیا ۔ پٹرول پمپس نے بنکوں کی نئی چاجرس پر احتجاج کیا تھا ۔ پٹرول پمپس نے بنکوں کی فیس واپس لینے کے فیصلہ کے بعد کارڈس قبول کرنے کا اعلان کیا ۔ حکومت نے کیاش لیس خدمات کو یقینی بنانے کیلئے فوری حرکت کرتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرس کو راضی کروالیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT