Tuesday , August 14 2018
Home / ہندوستان / پٹرول کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی تبدیلی نہیں

پٹرول کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی تبدیلی نہیں

نئی دہلی 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پندرہ دن تک مسلسل کمی کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسل رک گیا ہے اور آج مسلسل دوسرے دن بھی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آخری مرتبہ 12 جون کو کمی کی گئی تھی جب پٹرول میں فی لیٹر 15 پیسے اور ڈیزل میں فی لیٹر 10 پیسے کی کمی کی گئی تھی ۔ اس کے بعد سے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ برقرار ہیں۔ پٹرول کی قیمت دہلی میں فی لیٹر 76.43 روپئے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل فی لیٹر 67.85 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ دہلی کی قیمتیں ملک کے تمام میٹرو شہروں کے مقابلہ میں سب سے کم ہیں۔ بیشتر ریاستی دارالحکومتوں میں بھی قیمتیں دہلی سے زیادہ ہیں کیونکہ دہلی میں سیلس ٹیکس اور ویاٹ کی شرح کم ہے ۔ دہلی میں قیمتیں 29 مئی کو سب سے زیادہ ہوگئی تھیں جب پٹرول فی لیٹر 78.43 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 69.31 روپئے فی لیٹر ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT