Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / پٹرول کی قیمت میں اضافہ

پٹرول کی قیمت میں اضافہ

متوسط طبقہ پر بوجھ : جئے پال ریڈی
حیدرآباد 19 ستمبر (پی ٹی آئی) سابق وزیر تیل ایس جئے پال ریڈی نے پٹرولیم اشیاء سے ہونے والی آمدنی کو انفراسٹرکچر پراجکٹس کے لئے استعمال کرنے مرکز کی پالیسی کے بارے میں سوال اُٹھائے۔ اُنھوں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ سے متوسط طبقہ بُری طرح متاثر ہورہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت ہند کے تمام بڑے پراجکٹس کے لئے صرف پٹرولیم اشیاء کے صارفین کو ہی رقم ادا کیوں کرنی پڑرہی ہے؟ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ جب کانگریس زیرقیادت یو پی اے اقتدار میں تھی حکومت نے ایسے وقت جبکہ ایندھن کی قیمتیں بڑی ہوئی تھیں، 1.2 لاکھ کروڑ روپئے گیاس سبسیڈی پر خرچ کئے۔ آج مرکز کی گیاس سبسیڈی 40 ہزار کروڑ روپئے ہے۔ بین الاقوامی سطح پر قیمت میں کمی کی وجہ سے حکومت کو تقریباً 1.5 لاکھ کروڑ کی بچت ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت سبسیڈی پر جہاں رقم بچا رہی ہے وہیں ریونیو میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور یہ سب صارفین کی قیمت پر کیا جارہا ہے۔ پٹرولیم اشیاء کی قیمت میں اضافہ کا سارا بوجھ متوسط طبقہ برداشت کررہا ہے کیوں کہ عوام کی اکثریت کے پاس اسکوٹرس یا چھوٹی کاریں ہوتی ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو روز مرہ کی زندگی کس طرح گزاریں گے۔ جئے پال ریڈی نے پٹرولیم اشیاء پر اکسائز ڈیٹوی میں کمی کا مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ بین الاقوامی قیمت میں کمی کا فائدہ صارفین کو بھی ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT