Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / پٹرول کی قیمت میں 70 پیسے کمی

پٹرول کی قیمت میں 70 پیسے کمی

نئی دہلی ۔15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 70 پیسے فی لیڈر کمی کی گئی جس میں مقامی ٹیکسس شامل نہیں ہیں۔ رواں مہینہ کے دوران یہ دوسری کمی ہے، جو ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر میں اضافہ کے سبب تیل کی درآمدات ارزاں ہونے کے نتیجہ میں کی جاسکی ہے۔ اس کمی پر آج نصف شب سے عمل کیا جائے گا جس میں مقامی سیلز یا ویاٹ شامل نہیں ہے جس کو شا

نئی دہلی ۔15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 70 پیسے فی لیڈر کمی کی گئی جس میں مقامی ٹیکسس شامل نہیں ہیں۔ رواں مہینہ کے دوران یہ دوسری کمی ہے، جو ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر میں اضافہ کے سبب تیل کی درآمدات ارزاں ہونے کے نتیجہ میں کی جاسکی ہے۔ اس کمی پر آج نصف شب سے عمل کیا جائے گا جس میں مقامی سیلز یا ویاٹ شامل نہیں ہے جس کو شامل کئے جانے کی صورت میں قیمت مزید کم ہوسکتی ہے۔ دہلی میں فی لیٹر پٹرول 85 پیسے کمی کے ساتھ 71.41 روپئے ہوجائے گی۔ یکم اپریل کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں75 پیسے کمی کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں دہلی کی پٹرول کی قیمت میں 90 پیسے کمی کے ساتھ 72.26 روپئے ہوگئی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ قیمت میں تبدیلی کے بعد سے اگرچہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت جوں کا توں برقرار ہے لیکن روپئے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے استحکام آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT