Wednesday , December 12 2018

پٹرول 19پیسے ،ڈیزل 31پیسے مہنگا

نئی دہلی،13اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)ملک میں آج پٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل نوے دن بھی اضافہ جاری ہے ۔چار اہم بڑے شہروں دہلی،کولکاتہ،ممبئی، چینائی میں پٹرول 17سے 19پیسے اور ڈیزل 29سے 31پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوگیا۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آیل کارپوریشن سے موصول اطلاع کے مطابق،ہفتے کو قومی دارالحکومت دہلی اور اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں پٹرول 18-18پیسے مہنگا ہوکر 82.66روپے اور 88.12روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔وہیں کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 17پیسے سے بڑھکر 84.88روپے اور چینائی میں 19پیسے بڑھکر 85.92روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

TOPPOPULARRECENT