Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / پٹریوں کے قریب سے نعش دستیاب

پٹریوں کے قریب سے نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ /28 جون (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر میں پولیس نے ایک نامعلوم مسلم نوجوان کی نعش کو دستیاب کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بھوانی نگر کے علاقہ محمد نگر میں ریل کی پٹریوں کے قریب سنسنان علاقہ سے یہ نعش دستیاب ہوئی جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں تھی ۔ ذرائع کے مطابق نعش کو اس مقام سے منتقل کرنا بھی مشکل ہوگیا ۔ جس کے سبب اُسی مقام پر نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا جو مسلم ظاہر ہوتی ہے ۔ سب انسپکٹر پولیس بھوانی نگر پرساد راؤ نے یہ بات بتائی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ تقریباً 2 یا 3 ہفتہ قبل اس نوجوان کی موت یا اس کا قتل کیا گیا ہوگا ۔ تاہم پولیس کسی بھی نتیجہ پر نہیں پائی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نعش کی شناخت میں جٹ گئی ہے ۔ سب انسپکٹر پرساد نے کہا کہ اس علاقہ میں نعش کتنے دن سے پڑی ہے اور یہاں کس طرح پہونچی اس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی عمر 12 تا 16  سال بتائی گئی ہے جس کے جسم پر زرد ، کالے اور لال رنگ کے پٹوں پر مشتمل ٹی شرٹ موجود ہے ۔ پولیس بھوانی نگر نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT