Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / پٹری کے ٹوٹنے کابروقت پتہ چلنے سے بڑا حادثہ ٹل گیا

پٹری کے ٹوٹنے کابروقت پتہ چلنے سے بڑا حادثہ ٹل گیا

بنگلورو20ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلورو کے کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری کے ٹوٹے ہوئے ہونے کا بروقت پتہ چلنے سے مری کپم ۔ بنگالورو سٹی پاسنجر ٹرین کا ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ساوتھ ویسٹرن ریلوے (ایس ڈبلیو آر) نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ معمول کی ڈیوٹی کے دوران ریلوے پروٹکشن اسپیشل فورس کے تین ملازمین نے کنٹونمنٹ اور سٹی اسٹیشنس کے درمیان پٹری کوٹوٹا ہوا پایااور اس سلسلہ میں مناسب کارروائی کے لئے اعلی حکام کو چوکس کیا۔ یہ واقعہ مرکپم ۔ کے ایس آر بنگالورو پاسنجر ٹرین کی آمد کے دوران ہوا۔ اس ٹرین کواسٹیشن پر 36منٹ روک دیا گیا اور پٹری کی بحالی کے بعد انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سے منظوری ملنے پر اس کو روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔

قیمتوں میں اضافہ کے
بین الاقوامی اسباب :جیٹلی
نئی دہلی، 20ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس ارون جیٹلی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گذشتہ دو ماہ کے دوران ہوئے اضافہ پر حکومت کی نکتہ چینی کرنے والوں کو آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اسباب کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔مسٹر جیٹلی نے کابینہ کے فیصلوں کی معلومات دینے کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ میں طوفان کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی رفائننگ لاگت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تھا جو محدود دائرے میں ہی رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT