Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پٹلم اردو اسکول کے طلبہ میں پروگریس کارڈ کی تقسیم

پٹلم اردو اسکول کے طلبہ میں پروگریس کارڈ کی تقسیم

پٹلم ۔22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے اردو ہائی اسکول میںاسکول منیجمنٹ کمیٹی کے صدر جناب شیخ محبوب کمیٹی نائب صدر و اراکین ‘اولیائے طلبہ مدرسہ ہذا کے صدر مدرس و اساتذہ کی موجودگی میںایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب محمد خورشید احمد نے اولیائے طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ اول تا نہم جماعت کے سالانہ امتحان

پٹلم ۔22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے اردو ہائی اسکول میںاسکول منیجمنٹ کمیٹی کے صدر جناب شیخ محبوب کمیٹی نائب صدر و اراکین ‘اولیائے طلبہ مدرسہ ہذا کے صدر مدرس و اساتذہ کی موجودگی میںایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب محمد خورشید احمد نے اولیائے طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ اول تا نہم جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کے پروگریس کارڈ کی تقسیم عمل میںلائی جارہی ہے ۔ اسکول منیجمنٹ کمیٹی کے صدر جناب شیخ محبوب نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کی ترقی کیلئے ہم سے جو ہوسکتا ہے وہ کریں گے ۔ آٹھویں ‘ نویں جماعتکی تعلیم کی اجازت طلب کرلی گئی ہے ۔ سال 2015ء میں دسویں جماعت کے متعلق تمام تر دستاویزات تیار کر کے تعلیمات کے دفتر میں دے دیا گیا ہے ۔ انشاء اللہ اس سال جو لبہ نویںجماعت میں کامیابی حاصل کریں گے ان کیلئے بڑے مسرت کی بات ہے کہ اولیائے طلبہ اپنے بچوں کو دیگر مقامات پر روانہ کیلئے تشویش میںتھے ۔ انہوں نے اولیائے طلبہ سے کہا کہ تشویش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔اولیائے طلبہ میں ایک محترمہ نے بھی اسکول کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ ا س موقع پر ایک معذور طالب علم کے والد جناب محمد عبدالقدوس نے بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے گھر سے اسکول کو لانے اورلیکرجانے کیلئے ہر تین ماہ میں 750روپئے دیئے جاتے ہیں جس میں اسکول منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے ہر تین ماہ میں 750/-روپئے ملاکر جملہ 1500/-روپئے دیئے گئے ۔ اس موقع پر اولیاء طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT