Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پٹلم منڈل میں منی اسٹیڈیم کی منظوری کیلئے سعی کرنے کا تیقن

پٹلم منڈل میں منی اسٹیڈیم کی منظوری کیلئے سعی کرنے کا تیقن

پٹلم /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے ضلع پریشد بوائم ہائی اسکول گراؤنڈ پر 20، 21 اور 22 نومبر کو 10 اضلاع کے جائیز اور گرلس کے علحدہ علحدہ کھو کھو کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے تھے ۔ جس کا 22 نومبر بروز اتوار کو شام کے وقت کھیلوں کے مقابلوں کا اختتام عمل میں آیا ۔ رنگاریڈی ، نظام آباد ، کریم نگر ، عادل آباد ، حیدرآباد ، نلگنڈہ ، محبوب نگر ، کھمم ، ورنگل ، میدک اضلاع کے 240 بوائز ، گرلس کھو کھو کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔ کھو کھو کھیلوں کے بوائز اور گرلس کو میڈل سے نوازا گیا 10 اضلاع کے چوکیس کو بھی مومنٹوز سے نوازا گیا ۔ 10 اضلاع سے آئے ہوئے تمام طلباء اور کوچیس کو بلوبیلس انگلش میڈیم کے پرنسپل ، وویکانندا انگلش میڈیم کے پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج کے پرنسپل نے طعام و قیام کا انتظآم کیا ۔ حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے ، رکن پارلیمنٹ مسٹر بی بی راؤ پاٹل ، میڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی منڈل پرجا پریشد کے نائب صدر مسٹر نرساگوڑ ، کوآپشن ممبر جناب شیخ کریم ایم پی ٹی سی صدر مسٹر بی جگدیش ، ایم پی ٹی سی شوبھا لکشمن نے ضلع پریشد ہائی اسکول کے احاطے میں نو تعمیر شدہ اسکول بلڈنگ کا افتتاح کیا ۔ زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی منڈل پرجا پریشد نائب صدر مسٹر نرساگوڑ رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے رکن پارلیمنٹ مسٹر بی بی راؤ پاٹل ضلع نظام آباد کے زیڈ پی ٹی سی چیرمین مسٹر ڈی راجو ، ایم ایل سی مسٹر راجیشور راؤ نے جلسہ گان سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کے مقابلوں کے متعلق علحدہ علحدہ معلومات فراہم کئے ۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ پڑھائی کرنا جتنا ضروری ہے کھیلو ںکے مقابلے میں حصہ لینا بھی اتنا ضروری ہے ۔ کھو کھو کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے 10 اضلاع کے طلبہ نے ہمارے پٹلم منڈل کو آئے ہیں ۔ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے ۔ درمیانی وقت میں وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی کی جلسہ گاہ میں آمد پر تمام سرکاری ملازم ، سیاسی قائدین و سماجی قائدین ان کا پرجوش انداز میں خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کبڈی کھیلوں میں ہمیشہ حصہ لیا کرتا تھا ۔ مگر کھوکھو کھیلوں کا مشاہدہ کرنا میرا شوق ہے ۔ طلبہ اساتذہ نے وزیر زراعت سے منی اسٹیڈیم کے تعمیر کیللئے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بچکنڈہ منڈل اور بانسواڑہ کیلئے منی اسٹیڈیم کی منظوری آچکی ہے ۔ پٹلم منڈل کیلئے منی اسٹیڈیم کی منظوری لانے کیلئے تیقن دیا ۔ اس دوران تمام سیاسی قائدین کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی ۔ آخر میں پٹلم کے مشہور و معروف بانسوارہ چوراہے پر امبیڈکر مجسمہ کی نقاب پوشی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر ایس سی طبقہ کے عوام نے بیانڈ بجایا اور آتش بازی کی ۔ اس موقع پر تحصیلدار مسٹر نرسمہا راؤ ایم ڈی او مسٹر سرینواس گوڑ ایم ای او مسٹر دیوی سنگھ کے علاوہ سیاسی قائدین اور سماجی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT