Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پٹلم منڈل پرجا پریشد کے خصوصی اجلاس کا انعقاد

پٹلم منڈل پرجا پریشد کے خصوصی اجلاس کا انعقاد

پٹلم ۔ 25 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل پرجا پریشد کے صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی ، نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ اپنے عہدے کا جائزہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ الیکٹرانک میڈیا ، پرنٹ میڈیا کے ہمراہ صدارتی چیمبر میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جس میں منڈل صدر مسٹر رجنی کانت نے صحافیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ انتخابات کے دوران ہم سیاسی قائدین اپنی اپنی مصروفیات میں مصروف ہونے کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کا تعارف نہیں کرپائے ۔ تمام صحافی اپنا اپنا تعارف کروائیں ، ہر سیاسی قائدین کو میڈیا کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اچھی ، بری خبر کو عوام کے سامناے لانا میڈیا کا اولین فرض ہوتا ہے ۔ ہم سب مل کر اتحاد و اتفاق رکھتے ہوئے کام کریں گے ۔ اسکول اور ہاسٹل کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ کو اسکول پر موجود ہے یا نہیں ، میڈڈے میلس برابر دیا جارہا ہے یا نہیں وغیرہ وغیرہ تمام کاموں کا جائزہ جلد از جلد لیا جانے کی بات کہی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT